Home » پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی

پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی۔ ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے۔

فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں ٹی سی ایس کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکتی ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہونگے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک دستیاب ہوں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز