لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی اور ملتان پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ پشاور 8 اپریل کو نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔
سلمان نصیر سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل نے کہا کہ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پشاور میں نمائشی میچ کی میزبانی پر خوشی ہے۔
واضح رہے کہ اس سیزن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد پچھلے سیزن کے مقابلے میں زیادہ ہوگی، ڈیوڈ وارنر جیسے بڑے کھلاڑے بھی پی ایس ایل میں کھیلتے نظر آئیں گے۔