راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ اور دلکش افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں صوفی موسیقی کی لیجنڈ عابدہ پروین اور معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے فن سے حاضرین کے دل جیت لیے۔
تقریب میں موجود شائقین موسیقی اور روشنیوں کے امتزاج سے جھوم اٹھے، افتتاحی تقریب کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا جس نے PSL 10 کا جوش دوبالا کر دیا۔
افتتاحی میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شامل ہیں۔ لاہور 13 ، راولپنڈی 11 جبکہ کراچی اور ملتان 5، 5 میچز کی نمائندگی کریں گے۔
پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم، اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاداب خان۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان، لاہور قلندرز کی شاہین شاہ آفریدی۔ کراچی کنگز کی ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کریں گے۔