Home » مغربی بنگال میں متنازع وقف بل کے خلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

مغربی بنگال میں متنازع وقف بل کے خلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

بھارت میں متنازع وقف بل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں مغربی بنگال کے مرشدآباد علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ پولیس کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جان سے گئے۔

مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد، 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور یقین دہانی کرائی کہ متنازع وقف ترمیمی بل ریاست میں نافذ نہیں ہوگا۔

احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے اور مزید گرفتاریاں جاری ہیں۔ اس دوران، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ جیوتیرمے سنگھ مہتو نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا، جس میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ متنازع قانون بھارتی فورسز کو مشتبہ افراد پر طاقت کے بے لگام استعمال کی اجازت دیتا ہے، اور فورسز کو گرفتاری، تلاشی، اور فائرنگ کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ ناقدین نے اس مطالبے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا مغربی بنگال کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا جا رہا ہے؟ اور کیا مذہبی شناخت کو جرم بنایا جا رہا ہے؟

بی جے پی کے اس اقدام کو مسلمانوں کے خلاف ریاستی جبر کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ پارٹی مسلمانوں کو ظلم و جبر کا شکار بنا کر ان کی آواز کو ہمیشہ کے لیے دبانا چاہتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز