Home » پٹوار خانوں میں نجی افراد کا قبضہ،جسٹس کیانی کا سخت اظہار برہمی،وزیر کو طلب کرنے کا عندیہ

پٹوار خانوں میں نجی افراد کا قبضہ،جسٹس کیانی کا سخت اظہار برہمی،وزیر کو طلب کرنے کا عندیہ

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی  نے وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے اب یہ معاملہ سیکرٹریز کے بس سے باہر ہو چکا ہے،وزیر کو بلانا پڑے گا۔عدالت  نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے معاملات میں حکومتی اداروں کی غفلت نا قابلِ برداشت ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق یہ ریمارکس اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں غیر سرکاری افراد کی موجودگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران سامنے آئے۔ دورانِ سماعت اسٹیٹ کونسل عبدالرحمٰن نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارتِ داخلہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی،جس میں بتایا گیا کہ پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پر کرنے کی منظوری اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارتِ داخلہ نے دے دی ہے تا ہم وزارتِ خزانہ نے اب تک بھرتیوں کی منظوری نہیں دی۔اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے پٹواریوں کی پوسٹوں پر خزانہ خالی ہو گیا ہے،کوئی انہیں پر کرنے کو تیار نہیں،حکومت ہر شعبے میں مداخلت کر رہی ہے مگر عوامی سہولت کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔انہوں نے کہا کہ عدالت اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت نہیں،فیڈرل گورنمنٹ کو اپنے فرائض خود انجام دینے چاہییں، فنانس والوں کو بلاوں گا تو وہ کوئی نیا عذر پیش کر دیں گے،عوام کے کام کے سوا باقی سب کچھ ہو جاتا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف حکومت اور اداروں کے لیے کام کرتے ہیں۔عوام کو بس چکر لگوائے جا رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر متعلقہ ادارے اپنا کام نہیں کر سکتے تو عدالت خود حکم جاری کرے گی،سات پٹواری اس وقت بھی پرائیویٹ افراد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،یہ عمل غیر قانونی ہے اور فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی تا ہم جسٹس کیانی کے ریمارکس نے بیوروکریسی اور انتظامیہ کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ماہرین قانون کے مطابق عدالت کی برہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں انتظامی امور میں شفافیت اور گورننس کے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز