Home » عوام کے لیے بڑا اور فوری ریلیف،وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر کم کر دی

عوام کے لیے بڑا اور فوری ریلیف،وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر کم کر دی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ عوام کو فوری ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 80 روپے کم کر کے 378 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے بڑھتے بوجھ کے پیش نظر یہ فیصلہ ضروری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ریلیف پیکیج کے تحت چھوٹے اور بڑے ٹرکوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور کسانوں کو بھی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ ریلوے کے اکانومی کلاس کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ پیٹرول کی نئی قیمت آج رات 12 بجے سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، جس سے عوام کو مہنگائی کے دباو سے فوری نجات ملے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر مشکل حالات میں آپ سے مخاطب ہوں،پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے بھی پاکستان کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،پوری کوشش کی قومی وسائل کو عوام کیلئے استعمال کیا جائے،جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کر رہا ہے،تلخ حقیقت ہے کہ غریب کا چولہا بجھ رہا ہے،کسان کیلئے مشکلات پیدا ہو چکی ہیں،بھرپور مشاورت کے بعد عوام کو ریلیف دینے کیلئے جامع پروگرام کا اعلان کیا گیا،پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے فی لیٹر کم کر کے 378 روپے مقرر کر دی ہے، پٹرول کی لیوی میں فوری طور پر 80 روپے کمی کر رہا ہوں ،خطے میں تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور مہنگائی کے اثرات کے پیش نظر عوام کو فوری ریلیف دینا ناگزیر تھا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس قومی اقدام کے لیے تمام وزرائے اعلیٰ، صدر مملکت اور دیگر قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد جامع ریلیف پروگرام تیار کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں،آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے،مہنگائی نے دنیا کی طاقتور معیشتوں کی کمر توڑ دی ہے،میں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے قیام امن کیلئے دن رات کوشش کی، جنگ کے شعلے بھجنے تک ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مال بردار گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ماہانہ سبسڈی بھی دی جائے گی، چھوٹے کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے امداد فراہم کی جائے گی، جبکہ ریلوے میں اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ پیٹرول کی نئی قیمت آج رات 12 بجے سے فوری طور پر لاگو ہوگی، جس کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی کے بڑھتے بوجھ سے فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے صوبائی قیادت کے تعاون اور قومی وسائل کی بروقت فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔یہ اقدام ملکی تاریخ میں سب سے بڑے عوامی ریلیف پیکیجز میں شمار کیا جا رہا ہے، اور وزیراعظم نے اس موقع پر دعا کی کہ خطے میں جنگ جلد ختم ہو اور امن قائم رہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز