Home » وزیر اعظم بارہ روزہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلہ میں سعودیہ پہنچ گئے،کیا نیا لندن پلان بننے جا رہا ہے؟اہم سوالات سر اٹھانے لگے

وزیر اعظم بارہ روزہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلہ میں سعودیہ پہنچ گئے،کیا نیا لندن پلان بننے جا رہا ہے؟اہم سوالات سر اٹھانے لگے

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

ریاض(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے سہ ملکی غیر ملکی دورے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، ریاض ایئر پورٹ پر ان کا استقبال ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کیا، جہاں ابتدائی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی،وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاءتارڑ اور دیگر وزرا شامل ہیں،ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے چیخ رہا ہے مگر حکمران ایوان اقتدار سے باہر، بارہ روزہ غیر ملکی دوروں پر رواں دواں ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا دنیا بھر کی ملاقاتیں اور تقریریں سیلاب زدہ عوام کے ٹوٹے گھروں اور اجڑے مستقبل کو سنبھال سکیں گی؟ یا یہ سفر محض طاقت کے ایوانوں میں نئی صف بندیاں اور لندن میں کسی خفیہ منصوبے کی تیاری کا پیش خیمہ ہیں؟۔
ایگزو نیوز کے مطابق سیلاب میں ڈوبے عوام کے زخم سہلاتا کون اور وزیر اعظم کے بارہ روزہ غیر ملکی دوروں کا جواز کیا ہے؟ کیا یہ دورے ملک کے زخموں پر مرہم رکھیں گے یا پھر یہ سب کسی نئے ”لندن پلان“ کی تیاری ہے؟ عوام ریلیف کے منتظر ہیں جبکہ قیادت عالمی ایوانوں میں مصروف ہے، ایسے میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ پاکستان کو اس وقت باہر کی دنیا کی ضرورت زیادہ ہے یا اندرونی طور پر اپنے ہی شہریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کی؟ملک انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے مگر وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے غیر ملکی دورے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ،اب وزیر اعظم شہباز شریف نے سہ ملکی غیر ملکی دورے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،وزیر اعظم آج سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال، معاشی تعاون میں وسعت، توانائی کے منصوبے اور سرمایہ کاری کے مواقع زیر بحث آئیں گے۔ سعودی عرب کے بعد شہباز شریف برطانیہ جائیں گے جہاں ان کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ 21 ستمبر کو وہ امریکہ روانہ ہوں گے۔ نیویارک میں 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت اور بعد ازاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہے، وزیر اعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے واپسی پر 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ وطن پہنچیں گے تاہم ان غیر ملکی مصروفیات پر ملک کے اندر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ حالیہ سیلاب نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچا رکھی ہے، لاکھوں لوگ بے گھر اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں مگر دوسری جانب حکومت کے سربراہ کا مسلسل غیر ملکی دوروں پر رہنا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جب ملک کو اندرونی طور پر بڑے بحرانوں کا سامنا ہے تو وزیر اعظم کی غیر ملکی سرزمین پر لمبی مصروفیات سوالیہ نشان ہیں۔سیاسی حلقوں میں بھی ان دوروں کے مقاصد پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف پہلے ہی علاج کے بہانے لندن جا چکے ہیں اور اب شہباز شریف کا طویل غیر ملکی شیڈول مزید شکوک پیدا کر رہا ہے۔ کیا یہ محض سفارتی اور معاشی سرگرمیاں ہیں یا پھر پردے کے پیچھے کوئی نیا ”لندن پلان“ تیار ہو رہا ہے؟ اس سوال کا جواب وقت ہی دے گا لیکن فی الحال سیلاب زدگان کی بے بسی اور حکومتی قیادت کی غیر موجودگی نے عوام کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز