Home » وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے ذریعے عوام کو مالی ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھتے ہوئے، عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے فائدہ پہنچایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے پیکیج کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو عوامی ریلیف دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے پیکیج کا اعلان چند ہفتوں میں کیا جائے گا، جس کا اثر مہنگائی پر بھی پڑے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا اور بہت جلد اس سلسلے میں قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز