Home » یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، یکم جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث متوقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز