Home » سپریم کورٹ ججز تبادلہ کیس،صدر کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور بے اثر قرار،ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا

سپریم کورٹ ججز تبادلہ کیس،صدر کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور بے اثر قرار،ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کا اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے جس میں صدر کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی اور بے اثر قرار دیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے جمعے کو ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کا تبادلہ صرف عارضی ہو سکتا ہے اور یہ مستقل نہیں ہو سکتا۔اختلافی نوٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کا ہے،جس میں صدر مملکت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے غیر آئینی،بد نیتی پر مبنی اور قانوناً  بے اثر قرار دیا گیا ہے۔جسٹس نعیم اختر افغان کے تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے،جس میں واضح کیا گیا کہ ججز کے تبادلے کا عمل عدالتی آزادی اور آئینی طریقہ کار کے منافی ہے۔اختلافی نوٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے،جس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی عدالتی امور میں مداخلت، دباو،بلیک میلنگ،غیر قانونی نگرانی اور سیاسی مقدمات میں فیصلے انجینیئر کرنے کی کوششوں کے الزامات شامل تھے۔

اختلافی نوٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جبری گمشدگیوں کے معاملات بھی ججز کے خط میں اٹھائے گئے تھے اور انہوں نے چیف جسٹس سے عدالتی کنونشن بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔اختلافی نوٹ کے مطابق حکومت نے ججز کے اسی خط کے بعد جلد بازی میں ان کی مستقل منتقلی کا فیصلہ کیا،جس کا مقصد اسلام آباد ہائی کورٹ کی آزادی کو متاثر کرنا تھا۔جسٹس نعیم اختر افغان  نے اختلافی نوٹ میں زور دیا کہ صدر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور یہ عدالتی تقرری کے آئینی عمل کے خلاف ہے۔اس فیصلے سے عدالتی آزادئیت،شفافیت اور تقرری کے قانونی ضوابط پر سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے اور عدلیہ میں اس موضوع پر گہری بحث جاری رہنے کا امکان ہے۔اس اہم پیش رفت اور عدالتی کارروائی، آئینی شفافیت اور سیاسی اثرات کے تمام پہلووں کو اجاگر کرتی ہے اور ججز کی آزادی اور عدالتی نظام کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے اہم صورتحال پیش کرتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز