کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے:
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے. کو 77 سال مکمل ہونے پر کشمیری دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز نے یوم سیاہ پر کشمیریوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا. کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے حتمی حل اور کشمیر کی آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔ انہوں نے. بین الاقوامی برادری پر زور دیا. کہ وہ مودی سرکار پر دباؤ ڈالے کہ وہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے. کشمیریوں کے مصائب کو دور کرے. اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نافذ کرے۔
27 اکتوبر کو ہر سال منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر، پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے کشمیری عوام کے لیے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خطے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت پر بین الاقوامی توجہ دلانے پر زور دیا، دونوں رہنمائوں نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قبضے کے طور پر حل کرنے کے لیے عالمی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر. اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے. کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے گذشتہ 77 سالوں کے قبضے کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا. کہ پاکستانی کشمیریوں کے لیے مکمل اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔