Home » صدر زرداری ن لیگ کے ساتھ کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک،وزیر داخلہ محسن نقوی کو مشاورت کیلئے کراچی طلب کر لیا

صدر زرداری ن لیگ کے ساتھ کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک،وزیر داخلہ محسن نقوی کو مشاورت کیلئے کراچی طلب کر لیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے براہِ راست معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں فوری طور پر مشاورت کے لیے کراچی طلب کرلیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے درمیان گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے مابین پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے واضح کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اختلافات اور تنازعات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سیاسی محاذ آرائی کو مزید شدت اختیار کرنے سے روکا جا سکے۔سیاسی ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی ڈھانچے کے استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور برداشت کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے وزیرِ داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے میں رابطوں کا دائرہ وسیع کریں اور صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کے درمیان لفظی گولہ باری میں شدت آئی ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پنجاب حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے براہِ راست مناظرے کا چیلنج دیا تھا، جسے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے قبول کرلیا۔ اس سیاسی تلخی نے دونوں جماعتوں کے تعلقات کو مزید تناو کا شکار کردیا ہے۔گزشتہ روز شرجیل میمن نے الزام عائد کیا تھا کہ پنجاب حکومت دراصل سندھ کو نشانہ بنا کر وزیراعظم پر تنقید کرنا چاہتی ہے اور ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے دوری اختیار کرے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ “کیا وزیراعظم نے آپ کو کہا تھا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کریں؟سیاسی مبصرین کے مطابق صدرِ مملکت کی یہ پیش قدمی نہ صرف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کم کرنے کی کوشش ہے بلکہ وفاقی سطح پر سیاسی استحکام لانے کی ایک بڑی کوشش بھی قرار دی جا رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز