امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف لاگو کریں گے۔ ٹیرف کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کر سکتے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پر بھی ٹیرف نافذ کریں گے۔ ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے۔ ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ روس کیساتھ سنجیدہ بات چیک چل رہی ہے۔ کچھ اہم اقدامات کیلئے پر امید ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بائیڈن دور میں محکمہ انصاف نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا۔ سابق صدر کے دور میں وفاقی ملازم گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک ٹریلین ڈالر کے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔