Home » ایوان صدر میں سول اعزازات کی شاندار تقریب،صدر مملکت نے درجنوں شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا

ایوان صدر میں سول اعزازات کی شاندار تقریب،صدر مملکت نے درجنوں شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی شخصیات کے لیے سول اعزازات کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں قومی و بین الاقوامی شخصیات کو نشان امتیاز،ہلال امتیاز،ہلال شجاعت،ستارہ پاکستان اور دیگر سول اعزازات سے نوازا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کے لیے سول اعزازات کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک و بیرون ملک نمایاں خدمات انجام دینے والی درجنوں شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا۔تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی خدمات کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے انہیں نشان امتیاز،ہلال امتیاز،ہلال شجاعت اور دیگر سول اعزازات سے نوازا گیا، جسے قومی سطح پر خدمات کے اعتراف کی اہم تقریب قرار دیا جا رہا ہے۔تقریب کے دوران صدر مملکت نے کوہاٹ میں خودکش حملہ آور کا حملہ ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا،جس کا اعزاز ان کی والدہ نے وصول کیا۔شہید کے اہل خانہ کو خصوصی سرکاری پروٹوکول کے تحت ایوان صدر لایا گیا۔اسی طرح قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔جمہوریت کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کو نشان امتیاز دیا گیا،جسے ان کے صاحبزادے نے وصول کیا۔ادب اور خدمات عامہ میں نمایاں کردار پر عرفان الحق صدیقی مرحوم اور عطاالحق قاسمی کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا،جن کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔
تقریب میں غیر معمولی بہادری اور قربانیوں کے اعتراف میں متعدد شہدا اور اہلکاروں کو ہلال شجاعت سے نوازا گیا،جن میں سپاہی اظہر محمود،سپاہی شاہ ولی خان،اے ایس آئی اعجاز خان،سب انسپکٹر لائق زادہ،کانسٹیبل عالم زیب اور کانسٹیبل محمد اعجاز شامل ہیں۔یہ اعزازات ان کی ملک و قوم کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف ہیں۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر ہلال امتیاز دیا گیا جبکہ بحرین کے سفارتکار محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کو ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات کو بھی ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سول اعزازات دیے گئے،جن میں سائنس،تعلیم،ادب،انجینئرنگ،زراعت،سیاحت اور کھیلوں کے شعبے شامل ہیں۔تقریب کو قومی سطح پر خدمات کے اعتراف اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے،جس میں ملک و بیرون ملک شخصیات کی خدمات کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز