صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صدر نے جنوبی کوریا کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیجو ایئر کی پرواز 2216 اتوار کی صبح موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے۔
بوئنگ 737-8AS، جو بنکاک سے 181 افراد کے ساتھ روانہ ہوا تھا، جس میں 175 مسافر اور عملے کے چھ ارکان شامل تھے، لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔