Home » ایوانِ صدر میں بڑا بریک تھرو،بجٹ پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں اتفاق،گرین سگنل مل گیا

ایوانِ صدر میں بڑا بریک تھرو،بجٹ پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں اتفاق،گرین سگنل مل گیا

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات نے ملکی سیاست اور معیشت کی سمت کا تعین کر دیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی اہم بیٹھک میں نہ صرف بجٹ حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی بلکہ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بڑے مالیاتی معاملات پر اتفاق رائے بھی طے پا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے لیے واضح گرین سگنل مل گیا ہے، جسے حکومت کے لیے ایک بڑی سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر میں ہونے والی اس تفصیلی مشاورت میں قومی سلامتی سے لے کر معیشت، بجٹ، گلگت بلتستان انتخابات اور آزاد کشمیر کی صورتحال تک اہم امور زیر بحث آئے تاہم مرکزی توجہ آئندہ مالی سال کے بجٹ اور عوامی ریلیف پر مرکوز رہی۔ اس دوران صدر مملکت نے واضح کیا کہ بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو بنیادی ترجیح دی جائے جبکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے بھی قابل عمل تجاویز پر اتفاق کرتے ہوئے مزید مشاورت کے لیے تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل پر رضامندی ظاہر کی۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس ملاقات کے بعد نہ صرف بجٹ کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے بلکہ حکومتی اتحاد بھی مزید مستحکم ہوا ہے، تاہم بجٹ کی تاریخ موخر کیے جانے کا فیصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت آخری مرحلے میں مالیاتی اور سیاسی توازن کو یقینی بنانے کے لیے محتاط حکمت عملی اختیار کر رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز