Home » کراچی کی ترقی کے 3360 ارب ہڑپ، پیپلزپارٹی نا اہل بھی ہے اور بد دیانت بھی،حافظ نعیم الرحمان کا بڑا الزام

کراچی کی ترقی کے 3360 ارب ہڑپ، پیپلزپارٹی نا اہل بھی ہے اور بد دیانت بھی،حافظ نعیم الرحمان کا بڑا الزام

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان  نے حکمران جماعت پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں میں کراچی کی ترقی کے لیے مختص 3360 ارب روپے غبن کیے گئے مگر شہر کی حالت دن بدن بدتر ہوتی چلی گئی،کراچی کے شہری اذیت اور محرومی کا شکار ہیں اور یہ صورتحال پیپلز پارٹی کی نا اہلی اور بد دیانتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ملائیشیا سے واپسی پر کراچی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ کراچی کی اصل ترقی کا واحد راستہ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا ہے۔انہوں نے ریڈ لائن منصوبے کو “فراڈ  پروجیکٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند ہزار لوگوں کے فائدے کے لیے لاکھوں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے،یونیورسٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر عوام کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کر رہی ہے،کراچی میں ووٹ کی چوری کو کسی صورت معاف نہیں کیا،اب اگلے مرحلے میں ووٹ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا،جماعت اسلامی ہمیشہ عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کی ترجمانی کرتی رہے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان ایک نازک معاملہ ہے مگر پنجاب کے ذریعے لانگ مارچ بڑا بریک تھرو ثابت ہوا،جماعت اسلامی نے کوئٹہ،جعفرآباد اور گوادر میں “بنو قابل پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں  نے کہا کہ سندھ میں وڈیرہ شاہی،اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر پیپلز پارٹی کا ساتھ دے رہی ہے لیکن اب نوجوان نسل خصوصاً سوشل میڈیا کے ذریعے بیدار ہو رہی ہے،خیبر پختونخوا میں طویل عرصے تک پی ٹی آئی کے اقتدار نے مختلف مافیاز کو جنم دیا جبکہ پنجاب میں حکومت کی جانب سے “ایک روٹی،دو کباب” جیسی سکیمیں بھی محض سیاسی خود نمائی ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے متناسب نمائندگی کے نظام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے نا گزیر ہے،ساتھ ہی انہوں نے لینڈ ریفارمز پر زور دیا تا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو سکے۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ پاکستان پر امن تعلقات چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں۔انہوں نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ سرحد پار دراندازی بند کریں تا کہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔انہوں  نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ قوم اصل مسائل کو سمجھے اور کرپٹ نظام کے خلاف کھڑی ہو کیونکہ کراچی سمیت پورے ملک کا مستقبل شفاف حکمرانی اور عوامی نمائندگی کے بغیر ممکن نہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز