Home » مینارِ پاکستان پر چار دہائیوں بعد پیپلز پارٹی کی واپسی،25 جولائی کو تاریخی جلسے کا اعلان کر دیا

مینارِ پاکستان پر چار دہائیوں بعد پیپلز پارٹی کی واپسی،25 جولائی کو تاریخی جلسے کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے تقریباً چار دہائیوں بعد ایک مرتبہ پھر لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر بڑے سیاسی اجتماع کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق 25 جولائی کو مینارِ پاکستان گراونڈ میں تاریخی کنونشن اور جلسہ منعقد کیا جائے گا،جس کا پروگرام 25 اور 26 جولائی کی درمیانی شب تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے جلسے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع پارٹی کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جس میں ملک بھر سے کارکنان، عہدیداران اور رہنماوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تنظیمی سطح پر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔فیصل میر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آخری مرتبہ 10 اپریل 1986 کو مینارِ پاکستان پر ایک تاریخی جلسہ منعقد کیا تھا،جس سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے خطاب کیا تھا۔اب تقریباً 40 سال بعد پارٹی اسی تاریخی مقام پر دوبارہ عوامی اجتماع کرنے جا رہی ہے،جو پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلسے کی تشہیر اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی ترانہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پارٹی تنظیموں کو فعال کر کے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 10 اپریل 1986 کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والا پیپلز پارٹی کا جلسہ ملکی سیاسی تاریخ کے بڑے اجتماعات میں شمار کیا جاتا ہے۔یہ جلسہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی طویل جلاوطنی کے خاتمے کے بعد وطن واپسی کے موقع پر ان کے استقبال کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔بے نظیر بھٹو 10 اپریل 1986 کو لاہور پہنچیں تو ایئرپورٹ سے مینارِ پاکستان تک عوام کا ایک بڑا جم غفیر موجود تھا،اس تاریخی استقبال میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جبکہ بے نظیر بھٹو کے قافلے کو ایئرپورٹ سے مینارِ پاکستان تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگ گئے تھے۔واضح رہے کہ 1986 کا جلسہ پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے جبکہ 2026 میں مینارِ پاکستان پر دوبارہ جلسے کا اعلان پارٹی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید متحرک کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز