Home » پی پی 167 لاہور میں سیاسی میدان خالی،تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

پی پی 167 لاہور میں سیاسی میدان خالی،تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 167 لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد انتخابی معرکہ یکطرفہ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس حوالے سے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی 167 میں ہونے والا ضمنی انتخاب پارٹی کی مجموعی بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے،اسی لیے تحریک انصاف نے اس الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نہ صرف اس حلقے میں اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتار رہی بلکہ کسی بھی امیدوار کی حمایت بھی نہیں کی جائے گی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف نے موجودہ سیاسی اور انتخابی صورتحال کے پیشِ نظر اصولی فیصلہ کیا ہے اور پارٹی اپنی پالیسی پر قائم ہے، عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے تحریک انصاف نے یہ موقف اپنایا ہے، جس سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ حلقہ پی پی 167 لاہور میں ہونے والا ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک محمد شفیع کھوکھر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، یہ نشست ان کے صاحبزادے اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ ضمنی انتخاب میں مقابلہ محدود ہو جائے گا اور ووٹر ٹرن آوٹ پر بھی اس فیصلے کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ پنجاب کی انتخابی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے نتائج آنے والے دنوں میں مزید واضح ہوں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز