Home » بجلی صارفین کومہنگائی کا نیا جھٹکا،فی یونٹ 75 پیسے اضافہ، اگست کے بل مزید بھاری ہونے کا خدشہ

بجلی صارفین کومہنگائی کا نیا جھٹکا،فی یونٹ 75 پیسے اضافہ، اگست کے بل مزید بھاری ہونے کا خدشہ

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)بجلی صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کے نئے دباو کا سامنا ہے،جہاں جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 75 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں ملک بھر کے صارفین کو اگست کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا پڑے گی،جس سے پہلے ہی بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک اور مشکل خبر سامنے آئی ہے،جس کے تحت جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں ملک بھر کے صارفین کو اگست کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔اعلامیے کے مطابق بجلی کے نرخوں میں یہ اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر لاگو ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت وصول کی جانے والی رقم صارفین سے آئندہ ماہ کے بلوں میں شامل کر کے وصول کی جائے گی،جس سے پہلے ہی مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ایک باقاعدہ طریقہ کار کے تحت کی جاتی ہے،جس میں بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔اگر ایندھن مہنگا ہو جائے تو اس کا بوجھ صارفین پر منتقل کیا جاتا ہے جبکہ قیمتوں میں کمی کی صورت میں ریلیف بھی دیا جاتا ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق حالیہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پہلے ہی صارفین مہنگائی،یوٹیلٹی اخراجات اور معاشی دباو کا سامنا کر رہے ہیں،جس کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ بجلی کے نرخوں میں مسلسل ردوبدل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا جاتا ہے تاہم عوامی حلقوں کی جانب سے اس نظام پر اکثر تنقید کی جاتی رہی ہے اور اسے صارفین پر اضافی بوجھ قرار دیا جاتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز