Home » بجلی سستی،قرض میں 700 ارب کی کمی،عوام کے لیے ریلیف کی نوید،اویس لغاری نے حیران کن پاور پیکیج کا اعلان کر دیا

بجلی سستی،قرض میں 700 ارب کی کمی،عوام کے لیے ریلیف کی نوید،اویس لغاری نے حیران کن پاور پیکیج کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں تاریخی اصلاحات لا کر اسے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آئی بلکہ گردشی قرضوں میں بھی بڑی حد تک کمی ممکن ہوئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران بجلی کی قیمت میں 10 سے 10.5 فیصد تک کمی کی گئی ہے، انڈسٹری کے لیے بجلی 16 روپے فی یونٹ تک سستی کی گئی تا کہ پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدی شعبے کو سہولت مل سکے۔وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ حکومت نے گردشی قرضوں کے خاتمے کا موثر پلان تیار کیا ہے جس کے تحت صرف ایک سال میں 700 ارب روپے کا بوجھ کم کیا گیا۔اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کے لیے متعدد پالیسی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں اور آئندہ سالوں میں 1.2 کھرب روپے کے قرض کے مکمل خاتمے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ “اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی” کیونکہ سی ٹی بی سی ایم نظام (Competitive Trading Bilateral Contract Market) کے تحت بجلی کی براہِ راست خرید و فروخت ممکن ہو گی جو کہ توانائی کے شعبے میں ایک بڑی انقلابی تبدیلی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں آٹومیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور آئندہ تین سالوں میں میٹرنگ سسٹم مکمل طور پر آٹومیٹڈ ہو جائے گا، صارفین کو پری پیڈ سہولت فراہم کرنے کے لیے آٹو میٹنگ میٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے چوری اور نقصانات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے تکنیکی مسائل کو حل کرنے سے بڑی مالی بچت ممکن ہوئی، جبکہ مہنگی بجلی کے چیلنج کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی،ہمارے ہاتھ بندھے  ہوئے  تھے  مگر انہی بندھے  ہاتھوں  سے  بجلی  سستی کی۔انہوں  نے مزید  بتایا  کہ پاکستان  کے  پاس 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہے جس کے موثر استعمال کے لیے وزارتِ خزانہ کے ساتھ مل کر آئی ایم ایف سے بات چیت کی جا رہی ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی جی سیپ اور پلاننگ سسٹم کو عملی جامہ پہنایا گیا، جس سے مستقبل میں بجلی کے شعبے پر 4 ہزار ارب روپے کا ممکنہ بوجھ ٹل گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے، جو کہ قومی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور پاور سیکٹر کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی تاکہ آنے والے برسوں میں پاکستان توانائی کے میدان میں خود کفیل ہو سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز