Home » بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کمی کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کمی کا امکان

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کمی کا امکان۔ نیپرا سی پی پی اے کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی۔ ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔ ماہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔ درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد پیداوار رہی۔ مقامی گیس سے 12.31، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیداوار رہی۔ جبکہ ماہ دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی پیداوار رہی۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز