Home » پرتگال کے آئینی عدالت نے نئی شہریت قانون کی اہم شق مسترد کر دی

پرتگال کے آئینی عدالت نے نئی شہریت قانون کی اہم شق مسترد کر دی

by ahmedportugal
65 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(محبوب احمد سے)پرتگال کی آئینی عدالت (Tribunal Constitucional) نے آج پرتگالی شہریت کے نئے قانون کے بعض حصوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔عدالت کے سامنے بنیادی مسئلہ وہ شق تھی جس کے تحت سنگین جرائم میں سزا یافتہ نیچرلائزڈ شہریوں سے پرتگالی شہریت واپس لینے کی اجازت دی جا رہی تھی۔ آئینی عدالت نے فیصلہ دیا کہ یہ اقدام پرتگال کے آئین میں موجود برابری، انصاف اور بنیادی حقوق کے اصولوں کے خلاف ہے۔عدالت کے ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ سنایا، جسے حکومت اور قانون کی حمایت کرنے والی جماعتوں کے لیے ایک اہم قانونی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے تاہم عدالت نے پوری شہریت قانون کو منسوخ نہیں کیا۔ صرف وہ دفعات کالعدم قرار دی گئی ہیں جو سزا کے طور پر شہریت واپس لینے سے متعلق تھیں، باقی قانون بدستور نافذ العمل رہے گا۔فیصلے کے بعد حکومت اور PSD پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ وہ آئینی عدالت کے ساتھ کسی قسم کا ”ادارہ جاتی تصادم“ نہیں چاہتے اور مکمل عدالتی فیصلہ پڑھنے کے بعد آئندہ اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔صدرِ جمہوریہ انتونیو جوزے سیگورو پہلے ہی اس قانون پر دستخط کر چکے تھے تاہم انہوں نے اس وقت بھی سیاسی اتفاقِ رائے اور زیرِ التواءدرخواستوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ مستقبل میں پرتگال کی امیگریشن اور شہریت پالیسیوں پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے،خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں نیچرلائزیشن اور رہائشی قوانین کو مزید سخت کرنے پر بحث جاری ہے۔اس وقت پرتگالی شہریت کے لیے درخواست دینے والے ہزاروں غیر ملکیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی درخواست کو روکنے یا منسوخ کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔تمام جاری کیسز معمول کے مطابق چلتے رہیں گے۔یہ فیصلہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ پرتگال کا آئین بنیادی حقوق اور شہریت سے متعلق قوانین کے لیے ایک مضبوط قانونی حد مقرر کرتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز