Home » ورلڈ کپ میں رونالڈو زیرِ عتاب،پرتگال کا کانگو کے خلاف مایوس کن آغاز

ورلڈ کپ میں رونالڈو زیرِ عتاب،پرتگال کا کانگو کے خلاف مایوس کن آغاز

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

کنساس سٹی(ایگزو نیوز ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے گروپ میچ میں پرتگال کو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلنے کے بعد سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی کارکردگی ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق میچ کے آغاز پر پرتگال نے شاندار انداز میں کھیل پیش کیا اور چھٹے منٹ میں پیڈرو نیٹو کی بہترین کراس پر ڑواونیویس نے خوبصورت ہیڈر کے ذریعے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔اس گول کے بعد پرتگال کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم ٹیم اپنی برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں ڈی آر کانگو نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے پرتگال کے دفاع پر دباو بڑھایا اور اضافی وقت میں یوان ویسا نے آرتھر ماسواکو کے کراس پر شاندار ہیڈر کے ذریعے سکور برابر کر دیا۔اس کے بعد میچ میں دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں ناکام رہیں۔اس میچ میں سب سے زیادہ توجہ کرسٹیانو رونالڈو پر رہی تاہم 41 سالہ سٹار فٹبالر پورے میچ میں کوئی نمایاں اثر نہ چھوڑ سکے۔اعداد و شمار کے مطابق انہوں نے صرف 25 بار گیند کو چھوا اور تین شاٹس لیے،جن میں سے کوئی بھی ہدف پر نہ جا سکا۔یہ ان کے ورلڈ کپ کیریئر کے کم ترین اثر رکھنے والے میچوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔رونالڈو اس وقت بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل دس میچز سے گول کرنے میں ناکام ہیں،جس کے بعد ان کی فارم اور قومی ٹیم میں کردار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں تاہم میچ کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر حوصلہ افزا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ ابھی طویل ہے اور ٹیم کو آئندہ میچز پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

میچ کے بعد شائقین اور ماہرین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔کچھ نے پرتگال کی مجموعی کارکردگی کو ذمہ دار قرار دیا جبکہ بعض نے رونالڈو کی فارم پر سوال اٹھائے۔اس کے باوجود فٹبال ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ انفرادی صلاحیت نہیں بلکہ ٹیم کی حکمت عملی اور ہم آہنگی ہے۔دوسری جانب پرتگال اور ڈی آر کانگو کے درمیان برابری کے نتیجے کے بعد گروپ میں کولمبیا 3 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کانگو اور پرتگال ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ اگر پرتگال نے آئندہ میچز میں اپنی کارکردگی بہتر نہ کی تو ٹورنامنٹ میں ان کی پوزیشن متاثر ہو سکتی ہے تاہم شائقین کو اب بھی رونالڈو سے شاندار واپسی کی امید برقرار ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز