Home » پرتگال گولڈن ویزا 2025 کے نئے قواعد جاری،مکمل ڈیجیٹل نظام نافذ

پرتگال گولڈن ویزا 2025 کے نئے قواعد جاری،مکمل ڈیجیٹل نظام نافذ

by ahmedportugal
28 views
A+A-
Reset

لزبن (ایگزو نیوز ڈیسک)پرتگال نے گولڈن ویزا پروگرام 2025 کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی ہیں، امیگریشن اینڈ بارڈرز ایجنسی(اے آئی ایم اے) نے کاغذی درخواستوں کا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے تمام عمل کو آن لائن کر دیا ہے، اب تمام کاغذات صرف ”اے آرآئی پورٹل“ پر اپ لوڈ ہوں گے اور ان کے لیے مخصوص فارمیٹ، تصدیق اور پوسٹیل سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پرتگال  نے گولڈن ویزا پروگرام 2025 کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں کے بعد نیا عمل دو مرحلوں میں مکمل ہو گا،پہلے آن لائن  دستاویزات جمع کرانا،پھر بایو میٹرک اپائنٹمنٹ میگریشن اینڈ بارڈرز ایجنسی بایو میٹرک کی تاریخ خود طے کرے گی جو عموماً 30 سے 90 دن پہلے بتائی جائے گی۔اہم کاغذات میں درست پاسپورٹ،پرتگالی ٹیکس نمبر(این آئی ایف)،اپنے ملک اور پرتگال سے جاری کریکٹر سرٹیفکیٹ،پیدائش اور نکاح کے اپوسٹیل شدہ اور ترجمہ شدہ سرٹیفکیٹ شامل ہیں،سرمایہ کاری کے ثبوت،بینک ٹرانسفر رسیدیں اور پرتگالی  بینک اکاونٹ کھولنا بھی لازمی ہے،خاندانی افراد کو بھی الگ الگ مکمل کاغذات دینا ہوں گے جن میں شریک حیات کا نکاح نامہ، پاسپورٹ، بچوں کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ اور مالی انحصار کا  ثبوت  شامل  ہے۔پرتگال  نے گولڈن ویزا پروگرام 2025 کے لیے زیادہ  تر دستاویزات 90  دن سے پرانی نہیں ہونی چاہئیں تاہم  پیدائش اور نکاح کے سرٹیفکیٹ ایک بار درست اپوسٹیل ہونے کے بعد دوبارہ جاری کرانے کی ضرورت نہیں ۔سب سے زیادہ مقبول سرمایہ کاری کا راستہ 5 لاکھ  یورو کا فنڈ انویسٹمنٹ  ہے،اس کے علاوہ بزنس اور ثقافتی ورثے میں سرمایہ کاری کے آپشن بھی موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق  نئے نظام میں کامیاب درخواست کے لیے پیشہ ور قانونی مدد اور بروقت مکمل کاغذات  تیار کرنا انتہائی ضروری  ہے  تا کہ رہائش کے ساتھ  پانچ  سال بعد پرتگالی شہریت کا راستہ بھی ہموار ہو سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز