لذبن (اسلم مراد ) پرتگال کے کونسل آف منسٹر کے چیرمین انتونیو نے اعلان کیا ہے کہ پرتگال جلد ایسا لائحہ عمل اختیار کررہا ہے جس کے بعد ورک ویزہ یا ورک پرمٹ پر پرتگال پہنچنے والوں کے کیسز کو جلد سے جلد حل کیا جاسکے گا اور ایک ماہ کے اندر اندر انہیں ویزہ ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پرتگال کو اس وقت ہنرمندوں کی سخت کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ پرتگال کو صرف کنسٹرکشن سیکٹر میں سالانہ 80ہزار ورکروں کی کمی کا سامنا ہے اور مجموعی طورپر سالانہ ایک لاکھ غیر ملکی ورکرز کی پرتگال کو ضرورت ہے جن کے نہ آنے سے مسائل ہوسکتے ہیں اسی لیے پرتگال کی حکومت نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ورک ویزہ اور ورک پرمٹ پر جلد فیصلے آنا شروع ہوجائی گے اور کوشش کی جائے گی کہ ورک پرمٹ پر فیصلہ ایک ماہ کے اندر اندر ہو جائے