Home » پاپ اسٹار جسٹن ٹمبرلیک کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا

پاپ اسٹار جسٹن ٹمبرلیک کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پاپ اسٹار جسٹن ٹمبرلیک کو نشے میں ڈرائیونگ کیس میں جرم ثابت ہونے پر کمیونٹی سروس کی سزا سنائی گئی ہے۔

43 سالہ گلوکار کو پولیس نے 18 جون کو نیو یارک سٹی سے تقریباً 100 میل مشرق میں واقع ساگ ہاربر میں اس وقت روکا جب ان کی بی ایم ڈبلیو کو سٹاپ سائن کو نظر انداز کرتے اور لین کے درمیان گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ این بی سی کی خبر کے مطابق، ساگ ہاربر ولیج کے جسٹس کارل آئرس نے ٹمبرلیک کو کمیونٹی سروس کی سزا سنائی اور عوامی بیان دینے کا مطالبہ کیا۔

جسٹن ٹمبرلیک کی سزا میں 300 سے 500 ڈالر تک جرمانے کے ساتھ ساتھ اس کے ڈرائیونگ لائسنس کی 90 دن کی معطلی بھی شامل ہے۔ ٹمبرلیک نے کیس کو حل کرنے کیلئے 25 سے 40 گھنٹے کے درمیان کمیونٹی سروس مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے اس فعل پر پشیمانی کا اظہار کیا۔ پاپ اسٹا نے کہا میں اپنے آپ کو بہت اعلی معیار پر رکھتا تھا۔ لیکن مجھ سے غلطی ہوئی۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ کبھی بھی پینے کے بعد گاڑی نہ چلائیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز