پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ دھند کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے۔
پاکستان باقاعدگی سے موسم سرما کی سموگ کا شکار رہتا ہے جس کے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ملتان میں گراونڈ کے اردگرد آلودگی کی بلند سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرا راونڈ (2023-2025) کا حصہ ہے جس میں پاکستان آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں اور آخری نمبر پر ہے۔
دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔