Home » بھارت کیخلاف سیمی فائنل، پونٹنگ نے شارٹ کی جگہ فریزر میک گرک کا انتخاب کیا ہے

بھارت کیخلاف سیمی فائنل، پونٹنگ نے شارٹ کی جگہ فریزر میک گرک کا انتخاب کیا ہے

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کیلئے اوپنر میتھیو شارٹ کی جگہ نوجوان بلے باز جیک فریزر میک گرک کا انتخاب کیا ہے۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی فائنلسٹ ٹیمیں آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا کے اوپنر میٹ شارٹ جمعے کو افغانستان کے خلاف انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

آئی سی سی ریویو کے تازہ ترین ایڈیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، رکی پونٹنگ نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے بیٹنگ آرڈر میں سب سے اوپر میٹ شارٹ کی جگہ لینے کیلئے جیک فریزر-مک گرک، ایک بڑے ہٹ نوجوان کھلاڑی کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس طرح کا کھلاڑی ہے کہ اگر آپ اس کی حمایت کرتے ہیں، اور اسے موقع دیتے ہیں، تو وہ آپ کیلئے ایک بڑا میچ جیتنے کیلئے کافی اچھا ہو سکتا ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز