Home » سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی پالیسی فتنے و فساد پر مبنی ہے:رانا ثنا اللہ کا الزام

سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی پالیسی فتنے و فساد پر مبنی ہے:رانا ثنا اللہ کا الزام

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست اور جمہوریت ڈیڈلاک یا تصادم سے نہیں بلکہ بات چیت اور سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں کو مسائل کے حل کے لیے آپس میں بیٹھنا چاہیے تاکہ قومی استحکام قائم رہ سکے۔
ایگزو نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ چارٹر آف ڈیموکریسی اور چارٹر آف اکانومی کے لیے کوششیں کی ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس میں بھی واضح کیا کہ حکومت بات چیت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو چار مرتبہ مذاکرات کی دعوت دے چکی ہے مگر بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی اپوزیشن سے مذاکرات نہیں کیے، بانی پی ٹی آئی کا موقف ہمیشہ یہ رہا کہ وہ این آر او نہیں دیں گے اور کسی بھی قسم کے مذاکرات یا سیاسی حل کے لیے ہاتھ نہیں ملائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں کبھی سیاست کا روایتی رویہ اپنایا نہ بات چیت کی، بلکہ ان کی پالیسی میں فتنہ، فساد اور انارکی شامل تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان بھی اسی پالیسی کی پیروی کر رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنی جماعت کو ہدایات دے رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ واقعات جیسے 25 مئی 2022، 9 مئی اور 26 نومبر 2024 کے واقعات کو اس پالیسی کا تسلسل قرار دیا۔
رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا کہ اگر ملاقاتیں اور مذاکرات کنٹرول نہ کیے جاتے تو رواں سال بھی فتنہ و فساد اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، 8 فروری 2026 کو ہونے والی پہیہ جام ہڑتال بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے اور حکومت اس فتنے و فساد کو آہنی ہاتھوں سے روکنے کا عزم رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک سینئر سیاستدان ہیں جنہوں نے طویل سیاسی سفر میں ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک کے مسائل کا حل تبھی ممکن ہے جب تمام سیاسی جماعتیں سنجیدگی سے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔رانا ثنا اللہ کے مطابق سیاست اور جمہوریت کا اصل سبق یہی ہے کہ اختلافات کے باوجود بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے، جبکہ فتنہ و فساد پر مبنی پالیسی ملک اور عوام کے لیے نقصان دہ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز