Home » خیبرپختونخوا میں سیاسی بساط بدلنے لگی،پی ٹی آئی کے 35 ارکان اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں،سینیٹر کامران مرتضیٰ کا دعویٰ

خیبرپختونخوا میں سیاسی بساط بدلنے لگی،پی ٹی آئی کے 35 ارکان اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں،سینیٹر کامران مرتضیٰ کا دعویٰ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کی سیاست میں غیر یقینی صورتحال کے بادل گہرے ہوتے جا رہے ہیں، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینئر رہنما اور ممتاز قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے تقریباً 35 ارکانِ صوبائی اسمبلی اپوزیشن کے ممکنہ امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اپوزیشن فی الحال وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان اس وقت تک نہیں کرے گی جب تک کہ نمبر گیم پوری طرح واضح نہ ہو جائے، سیاسی منظرنامے میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں، اس لیے جلد بازی کے بجائے محتاط حکمت عملی اختیار کرنا اپوزیشن کے مفاد میں ہے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ تحریکِ انصاف اس وقت تین واضح دھڑوں میں تقسیم ہے ، ایک ایفیڈیویٹ گروپ، دوسرا عمران خان گروپ اور تیسرا علی امین گنڈاپور گروپ، اگر یہ تینوں گروپ متحد رہنے میں کامیاب ہوئے تو موجودہ حکومت کسی حد تک مستحکم رہ سکتی ہے تاہم اندرونی اختلافات بڑھنے کی صورت میں اپوزیشن فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی کا اتحاد برقرار رہا تو بھی حکومت طویل عرصے تک نہیں چل سکے گی، کیونکہ داخلی کشمکش اور اعتماد کے فقدان نے پارٹی کی جڑوں کو کمزور کر دیا ہے،اگر دھڑے بندی میں اضافہ ہوا تو ایک نیا سیاسی بحران جنم لے سکتا ہے جو صوبائی حکومت کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔کامران مرتضیٰ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی مشاورت جاری ہے اور تمام بڑی جماعتیں ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے رابطے میں ہیں، خیبرپختونخوا کی سیاست ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے رخ اختیار کر رہی ہے اور ممکن ہے کہ آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت سامنے آئے۔واضح رہے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا یہ بیان اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ صوبے میں حکومت کی اکثریت خطرے میں پڑ سکتی ہے، اپوزیشن اگر مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو نئی حکومت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، جو خیبرپختونخوا کی سیاست کا منظرنامہ یکسر بدل دے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز