این اے 79 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے قومی اسمبلی کی نشست جیت لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھنڈر نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار احسان اللہ ورک کو 3023 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ذوالفقار بھنڈر نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے جبکہ احسان اللہ ورک 92 ہزار 581 ووٹ لے سکے۔
احسان اللہ ورک 8 فروری 2024 کے انتخابات میں 104,023 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 99,635 ووٹ لے کر رنر اپ رہے۔ جس کے بعد ذوالفقار بھنڈر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے رجوع کیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی، جس میں وہ کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد این اے 81 (گوجرانوالہ) اور این اے 154 (لودھراں) میں کامیابی حاصل کی تھی۔