Home » پی ٹی آئی کا راستہ تصادم،ن لیگ امن و قانون پر یقین رکھتی ہے،پنجاب انتشار کو مسترد کرتا ہے،سید کوثر کاظمی نے تحریک انصاف کو کھری کھری سنا دیں

پی ٹی آئی کا راستہ تصادم،ن لیگ امن و قانون پر یقین رکھتی ہے،پنجاب انتشار کو مسترد کرتا ہے،سید کوثر کاظمی نے تحریک انصاف کو کھری کھری سنا دیں

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)ن لیگ کے رہنما اور ترجمان حکومت پنجاب سید کوثر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکن امن، قانون اور سیاسی برداشت کی بات کبھی نہیں کرتے بلکہ ہر معاملے کو دانستہ طور پر تصادم کی طرف لے جاتے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا نام فہرست میں شامل نہ ہو اور قانون کے مطابق روکا جائے تو لڑائی شروع کر دینا پی ٹی آئی کی پرانی روش ہے۔کوثر کاظمی نے کہا کہ الزام لگانا، بات سے مکر جانا اور ہر معاملے میں سازش کا بیانیہ گھڑنا پی ٹی آئی کی سیاست کا حصہ ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ کی گھٹی میں الزام تراشی شامل ہے، کبھی باجوہ ابا جان تھے اور آج بھی اسٹیبلشمنٹ آپ کی آخری امید ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ پنجاب کے عوام دباو اور رکاوٹوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں،وہ حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور کسی بھی قسم کے انتشار یا بد امنی کا حصہ نہیں بنتے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے مگر قانون شکنی،بدتمیزی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

کوثر کاظمی نے حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ” اپنی چھت اپنا گھر“،سکالرشپس،کسان کارڈ،راشن کارڈ اور بیماروں کو دہلیز پر ادویات جیسی سہولیات فراہم کر رہی ہے،حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کا واحد مقصد عمران خان کی رہائی ہے،چاہے عوامی مسائل کو مکمل طور پر نظرانداز ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔گفتگو کے دوران کوثر کاظمی نے انکشاف کیا کہ وہ برطانوی نیشنل بھی ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ کے حامل بھی تاہم ان کے مطابق قانون کی بالادستی ہر حال میں مقدم ہے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت امن،استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور انتشار کی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز