Home » آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کا پلڑا بھاری،مہاجر نشستوں پر کلین سویپ،پیپلزپارٹی 5 نشستوں تک سمٹ گئی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کا پلڑا بھاری،مہاجر نشستوں پر کلین سویپ،پیپلزپارٹی 5 نشستوں تک سمٹ گئی

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

مظفر آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیاسی میدان میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 20 میں سے 19 حلقوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں،جن میں مسلم لیگ ن 14 نشستیں حاصل کر کے سب سے آگے ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق انتخابی عمل کے دوران مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی تاہم حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے تمام 196 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔موصول ہونے والے نتائج کے مطابق نیلم ویلی کے حلقہ ایل اے 25 میں مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر کامیاب رہے جبکہ ایل اے 26 میں پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید نے میدان مار لیا۔اسی طرح ایل اے 29 میں بھی پیپلزپارٹی کے سردار مختار احمد خان کامیاب قرار پائے۔مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 30، 31 اور 32 میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ ایل اے 33 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے فتح اپنے نام کی۔

جموں کے مہاجرین نشستوں پر مسلم لیگ ن نے بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے اکثریت حاصل کی اور پنجاب کی تمام 10 نشستیں جیت کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔مختلف حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی،جس سے پارٹی کی منظم انتخابی حکمت عملی نمایاں نظر آئی۔کشمیر ویلی کی نشستوں پر بھی مقابلہ دلچسپ رہا جہاں بعض حلقوں میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی تاہم مجموعی طور پر مسلم لیگ ن نے اپنی برتری برقرار رکھی۔انتخابی نتائج کے اس مرحلے نے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک واضح رخ متعین کر دیا ہے،جہاں مسلم لیگ ن مضبوط پوزیشن کے ساتھ سامنے آئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کو محدود کامیابیوں پر اکتفا کرنا پڑا۔مزید نتائج کے اعلان کے ساتھ سیاسی صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز