پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی منظوری :
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کے ارکان نے ایک سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی. جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے اسے گزشتہ رات وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو ارسال کیا گیا۔
آرڈیننس میں کہا گیا. کہ عدالت عظمیٰ کا بنچ بنیادی انسانی حقوق. اور عوامی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے. مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اس میں مزید کہا گیا. کہ کیسز ان کی باری پر سنے جائیں گے. بصورت دیگر کسی بھی کیس کو آؤٹ آف ٹرن لینے کی وجہ فراہم کی جائے گی۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا. کہ ہر کیس اور اپیل کو ریکارڈ کیا جائے گا. اور اس کا ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا، جو عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔