منگل, جنوری 14, 2025
Home » وزیر اعظم شہباز شریف کی بھارت کو ‘فیصلہ کن’ جوابی حملے کی دھمکی

وزیر اعظم شہباز شریف کی بھارت کو ‘فیصلہ کن’ جوابی حملے کی دھمکی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset
جنرل اسمبلی سے خطاب

جنرل اسمبلی سے خطاب:

وزیر اعظم شہباز شریف نے. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے. اسرائیل اور بھارت پر زور دیا کہ وہ بے گناہ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کردیں۔

لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے. اور آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کی نئی دہلی کی دھمکی پر. وزیر اعظم نے مودی سرکار کو سخت انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا. میں یہ بتانا چاہتا ہوں. کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

وزیر اعظم شہباز نے. اسرائیلی رہنما کی موجودگی میں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے. بین الاقوامی برادری کو خبردار کیا. کہ فلسطین پر غیر قانونی قبضے نے اُن لوگوں کی زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے۔

شہباز شریف نے. عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی یاد دلائی. جس میں 80 ہزار فوجیوں اور شہریوں نے. جان کے نذرانے پیش کیے اور 150 ارب ڈالر کے معاشی نقصان ہوا ۔ انہوں نے. "بیرونی مالی اعانت اور سرپرستی” کی دہشت گردی کی نئی لہر کا مقابلہ کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا. خاص طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے وابستہ اداروں کی طرف سے ۔

پاکستان کے وزیر اعظم کی تقریر کے بعد. جب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے. اپنی تقریر شروع کی تو شہباز شریف اپنے وفد کی قیادت میں اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔ اُن کے اس اقدام نے ایک مثال قائم کی جس کی پیروی اردن ، فلسطین ، شام اور دیگر مسلم ممالک نے کی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز