Home » شہبازشریف کی انتونیو گوتریس سے کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کی اپیل

شہبازشریف کی انتونیو گوتریس سے کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کی اپیل

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس:

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے. کہ وہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں. اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے. یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر. اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران کہی۔ بات چیت کے دوران شہباز شریف نے جموں و کشمیر میں بھارت کے اقدامات پر پاکستان کے سنگین تحفظات کو اجاگر کیا. اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کیلئے تنازع کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے. فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کی بھی مذمت کی اور فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا. کہ وہ اسرائیل کو جوابدہ بنائے اور ایک قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل گوٹیریس نے. اقوام متحدہ میں پاکستان کی فعال شمولیت اور عالمی امن و سلامتی بالخصوص امن فوج کے ذریعے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز