Home » وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال،محمد بن سلمان کا آئندہ سال سرکاری دورے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال،محمد بن سلمان کا آئندہ سال سرکاری دورے کا اعلان

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بدھ کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماوں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق یہ بات چیت نہایت گرمجوش اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں وزیراعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے احترام اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے پاکستان کے لیے خلوص اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امت مسلمہ میں اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ علاقائی امن و استحکام کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے یقینی بنانا ناگزیر ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماوں نے حالیہ مہینوں میں بڑھتے ہوئے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مشترکہ عزم ظاہر کیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے خطے میں موجود چیلنجز،دوطرفہ اقتصادی،تجارتی اور دفاعی تعاون اور امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز