منگل, جنوری 14, 2025
Home » وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں فٹ بال کو فروغ دینے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں فٹ بال کو فروغ دینے کا عزم

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت اس حوالے سے جلد ایک جامع منصوبہ پیش کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم سے ملاقات کی جس نے حال ہی میں ناروے میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم آفس کی پریس ریلیز کے مطابق، وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ محکمانہ کھیلوں کو مکمل طور پر بحال کریں اور رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ اگر پاکستانی نوجوانوں کو مواقع فراہم کیا جائے تو وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

وفد میں کیپٹن محمد عدیل، ٹاپ سکورر محمد کاشف، ٹیم منیجر سید محمد اویس، مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید جاوید گیلانی، ڈائریکٹر گلوبل آپریشنز ارسلان نصرت اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر محمد ریحان طاہر شامل تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں کو پاکستان کے روشن ستارے قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال کے فروغ میں مسلم ہینڈز کے کردار کو بھی سراہا۔

کھلاڑیوں نے ان کی میزبانی کرنے اور کھیل میں ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مسلم ہینڈز کے نمائندوں نے وزیراعظم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹریٹ فٹ بال کے فروغ کیلئے تنظیم کے کردار سے آگاہ کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز