Home » جاتی امرا میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات،بڑے بھائی کو آزاد کشمیر اور بیرون ملک دوروں پر بریفنگ

جاتی امرا میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات،بڑے بھائی کو آزاد کشمیر اور بیرون ملک دوروں پر بریفنگ

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپنے بڑے بھائی،سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی،اس موقع پر وزیرِ اعظم نے اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ”بڑے بھائی“کو مختلف اہم امور سے آگاہ کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف  نے آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر نواز شریف کو مکمل بریفنگ دی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی اور معاشی معاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کل ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی خصوصی دعوت پر دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی،معاشی اور سفارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔دوسری جانب ملائیشین وزیر اعظم  نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی تھی تا ہم نواز شریف نے انوار ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اور موزوں موقع پر یہ دورہ کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز