اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملک کا نقطہ نظر:
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ روانہ ہوگئے. جہاں سے وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔
روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر. اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا. کہ اقوام متحدہ کی اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں ملک کی نمائندگی کیلئے نیویارک جا رہا ہوں۔ اجلاس میں عالمی مسائل، امن کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کو نقطہ نظر پیش کروں گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پہلے لندن پہنچیں گے. جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔ اقوا م متحدہ کی جانب سے یہاں جاری کردہ مقررین کی عارضی فہرست کے مطابق. وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو اقوا م متحدہ کی اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ شہباز شریف دوسری بار جنر ل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے آخری بار 2022 میں خطاب کیا تھا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا. کہ وہ قوم کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر توجہ دیں گے. جن میں اقتصادی چیلنجز، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر. پاکستان کے مفادات کی وکالت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جس کا مقصد ملک کی کامیابیوں، چیلنجوں اور خواہشات کو اجاگر کرنا ہے.
193 رکنی اسمبلی کے 79ویں اجلاس کی اعلیٰ سطحی بحث 24 سے 30 ستمبر تک ہو گی۔ اب تک 130 سے زائد عالمی رہنما اس بحث میں اپنی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔