Home » وزیراعظم شہبازشریف کا ایشیا کپ جیتنے والی انڈر 19 ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ،نقد انعامات کی بارش کر دی

وزیراعظم شہبازشریف کا ایشیا کپ جیتنے والی انڈر 19 ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ،نقد انعامات کی بارش کر دی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا، جہاں کھلاڑیوں کو شاباش کے ساتھ ساتھ نقد انعامات کی بھی بارش کی گئی۔ فائنل میں بھارت کو شکست دینے والی نوجوان ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ فتح محنت، لگن اور قومی جذبے کا نتیجہ ہے، جس نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرنے کی تلقین کی اور ٹیم کے لیے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے نیک تمناو¿ں کا بھی اظہار کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی گئی اور نقد انعامات بھی دینے کا اعلان کیا گیا۔ یہ ظہرانہ نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی اور ان کی محنت کے اعتراف کے طور پر منعقد کیا گیا۔وزیراعظم نے فائنل میں بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینے والی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی محنت، لگن اور قومی جذبے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ایشیا کپ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ نوجوان ملک کا نام روشن کریں گے۔خصوصی طور پر وزیراعظم نے سمیر منہاس اور علی رضا کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو نیک تمناو¿ں کا بھی اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حکومت اور عوام ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، منیجمنٹ اور سپورٹنگ سٹاف کی بھی تعریف کی، جنہوں نے ٹیم کی تربیت اور فنی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی نہ صرف کھلاڑیوں کی ذاتی محنت بلکہ پاکستان کرکٹ کے مجموعی نظام کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ظہرانے کے دوران کھلاڑیوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ملک کے لیے کھیلتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ یہ تقریب پاکستانی کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کے جذبے اور قومی فخر کی ایک روشن مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز