Home » مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیر اعظم کا بڑا اعلان،ریلیف کی ڈیجیٹل فراہمی شروع

مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیر اعظم کا بڑا اعلان،ریلیف کی ڈیجیٹل فراہمی شروع

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود حکومت عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور جلد از جلد ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں خطے کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان کے لیے سبسڈی کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس نظام کے تحت بسوں، ویگنوں، ٹرکوں اور دیگر مال بردار گاڑیوں کو شفاف اور موثر طریقے سے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ معاشی طور پر کمزور طبقے تک ریلیف کی بروقت رسائی یقینی بنائی جائے اور اس عمل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری اور سادگی کے ذریعے بچائی گئی رقم کو عوام کی فلاح پر خرچ کر رہی ہے، اور یہی موجودہ پالیسی کا بنیادی محور ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں عوامی ریلیف کے اقدامات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشکل حالات میں عام آدمی کو سہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو فوری اور حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز