Home » بحرین میں وزیر اعظم کا شاہانہ استقبال،شہباز شریف کے دونوں ممالک کو ”ایک دل“ قرار دینے کے الفاظ نے ماحول بدل دیا،تقریر سوشل میڈیا پر وائرل

بحرین میں وزیر اعظم کا شاہانہ استقبال،شہباز شریف کے دونوں ممالک کو ”ایک دل“ قرار دینے کے الفاظ نے ماحول بدل دیا،تقریر سوشل میڈیا پر وائرل

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

منامہ(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دور بحرین کے دوران وہاں کی قیادت، شاہی خاندان اور عوام کی جانب سے ملنے والی تاریخی مہمان نوازی اور شاندار استقبالیے پر گہری مسرت اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں انہیں جو عزت، احترام اور محبت ملی ہے وہ نہ صرف ناقابل فراموش بلکہ پاکستان اور بحرین کی دیرینہ دوستی کی زندہ مثال بھی ہے، بحرین آ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اپنے ”دوسرے گھر“ میں آئے ہوں، کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات جذباتی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق منامہ میں منعقدہ شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بحرین کے تعلقات کو ”دو جسم نہیں بلکہ دو روحیں اور ایک دل“ کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ رشتہ صرف حکومتی یا سفارتی سطح تک محدود نہیں بلکہ نسلوں پر محیط بھائی چارے، باہمی اعتماد، مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی سے جڑا ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ان کے حالیہ دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور بحرین کے دوطرفہ تعلقات، خصوصی طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے شعبوں میں نئی جہتیں پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی، زراعت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی کھلی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ملک باہمی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے اس موقع پر بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال پاکستانیوں نے بحرین سے 484 ملین ڈالر کی خطیر ترسیلات وطن بھیجیں، جو نہ صرف پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی اور عوامی سطح پر وابستگی کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔ شہباز شریف نے بحرین میں بسنے والے پاکستانیوں کو محنت، دیانت داری اور فرض شناسی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے میں سنجیدہ ہے اور جی سی سی کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کو اہم سنگ میل سمجھتا ہے، یہ معاہدہ نہ صرف تجارت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ دونوں خطوں میں معاشی سرگرمیوں اور تجارتی شراکت داری میں غیر معمولی اضافہ بھی کرے گا۔اپنے خطاب کے اختتام پر وزیرِاعظم نے پرامید لہجے میں کہا کہ پاکستان اور بحرین ایک دوسرے کی ترقی میں بھرپور شراکت دار بن سکتے ہیں، پاکستان بحرین کی تیز رفتار ترقی سے سیکھنے، آگے بڑھنے اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ملکوں کے عوام کے لیے نئے امکانات پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اس امید کے ساتھ اپنی تقریر مکمل کی کہ پاکستان اور بحرین نہ صرف خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے بلکہ آنے والے برسوں میں ترقی اور تعاون کے نئے باب رقم کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز