ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم:
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی. وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاوس میں. ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے. مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے. بات چیت اور دوروں کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا. اور ساتھ ہی مستقبل میں روابط کو بڑھانے کیلئے. مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر اتفاق بھی کیا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے. پاکستان اور آسیان کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ. جنوب مشرقی ایشیا فورم میں پاکستان کے بڑے کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔
خیال رہے. کہ انور ابراہیم سے ملاقات سے پہلے. ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز نے کہا تھا. کہ وہ اپنے ملائیشین ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے. اور تعاون کو گہرا کرنے پر بات چیت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا. کہ انور ابراہیم کا یہ دورہ امن، خوشحالی اور علاقائی ترقی کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرنا ہے۔
واضح رہے. کہ وزیراعظم ابراہیم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر. تین روزہ سرکاری دورے پر بدھ کی رات اسلام آباد پہنچے تھے۔