Home » ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ،کارروائی روک دی گئی،وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ،کارروائی روک دی گئی،وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے حساس نوعیت کے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے میں اچانک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے فوری مداخلت کرتے ہوئے تمام کارروائیاں روکنے کا حکم دے دیا اور حقائق جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔اس فیصلے کو معاملے کی شفاف تحقیقات اور متاثرہ فریقین کو انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے،جس سے کیس نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے اہم اور حساس نوعیت کے حامل ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،جس کا مقصد معاملے کی شفاف اور جامع تحقیقات کو یقینی بنانا ہے۔اس اقدام کو حکومتی سطح پر انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری کامرس اس کے ارکان میں شامل ہوں گے۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر تمام پہلووں کا جائزہ لے کر اپنی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے۔

حکومت نے اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے متاثرہ فریقین کو بھی موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی شکایات اور موقف کمیٹی کے سامنے پیش کر سکے گا۔کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلا امتیاز تمام فریقین کو سنے اور میرٹ پر سفارشات مرتب کرے۔وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق حتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناانصافی یا یکطرفہ اقدام سے بچا جا سکے۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور کسی بھی فیصلے سے قبل تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز