Home » وزیر اعظم شہباز شریف کی امن سربراہی اجلاس میں شرکت،امیر قطر سے ملاقات،غزہ بحران کے حل پر اتفاقِ رائے

وزیر اعظم شہباز شریف کی امن سربراہی اجلاس میں شرکت،امیر قطر سے ملاقات،غزہ بحران کے حل پر اتفاقِ رائے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

شرم الشیخ(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر میں منعقدہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم اور تفصیلی ملاقات کیجس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، بالخصوص غزہ میں جاری انسانی بحران اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق دونوں رہنماوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور مستحکم تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بات چیت میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔وزیر اعظم شہباز شریف  نے امیرِ قطر کی خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں،بالخصوص غزہ کے بحران کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کردار کو سراہا۔انہوں  نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔شہباز شریف  نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کے لیے موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے سلسلے میں پاکستان کے مستقل عزم کا بھی اعادہ کیا۔امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فلسطینی عوام کے حق میں پاکستان کے اصولی موقف،اخلاقی حمایت اور سفارتی یکجہتی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں  نے کہا کہ قطر علاقائی سطح پر امن و استحکام کے فروغ اور انسانی بحران کے خاتمے کے  لیے  پاکستان  کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ملاقات مثبت  اور تعمیری ماحول میں ہوئی،جس میں دونوں رہنماوں  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور قطر عالمی و علاقائی امور میں قریبی مشاورت اور تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے تاکہ خطے میں امن،ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز