Home » ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں کمی کا پلان،وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی

ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں کمی کا پلان،وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے 2026 سے 2031 تک کی مجوزہ نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی ہے تاہم پالیسی کے عملی نفاذ سے قبل اسے مزید منظوری کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ مجوزہ پالیسی پہلے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، جس کے بعد وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری حاصل کی جائے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد کو سہولت دینے اور ان پر عائد ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی لانے کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ مجوزہ اقدامات کا مقصد آئندہ پانچ سال کے دوران ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمدی لاگت میں کمی لانا اور آٹو سیکٹر کے لیے نئی سمت متعین کرنا ہے۔دستاویز کے مطابق 1800 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکس میں پانچ سال کے عرصے کے دوران مجموعی طور پر 20 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں 1801 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ 50 فیصد ڈیوٹی کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔مجوزہ پالیسی میں 1501 سے 1800 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے بھی درآمدی ڈیوٹی 50 فیصد سے گھٹا کر 30 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے علاوہ 851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔نئی آٹو پالیسی کا دائرہ صرف ہائبرڈ مسافر گاڑیوں تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی درآمدی ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی تجاویز دی گئی ہیں۔ پالیسی ڈرافٹ کے مطابق ہائبرڈ ٹرکوں پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جبکہ ہائبرڈ لائٹ کمرشل گاڑیوں پر موجودہ 60 فیصد ڈیوٹی کو گھٹا کر 30 فیصد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔اسی طرح ہائبرڈ بسوں کے لیے بھی درآمدی ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یوں مجوزہ پالیسی میں ہائبرڈ کاروں کے ساتھ ساتھ ٹرک، لائٹ کمرشل گاڑیوں اور بسوں کو بھی ڈیوٹی میں مرحلہ وار ریلیف دینے کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔پالیسی ڈرافٹ میں مجموعی طور پر ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی کو مرحلہ وار کم کرنے کی حکمت عملی اختیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم ان تجاویز کو حتمی پالیسی کا درجہ ملنے کے لیے ابھی مزید مراحل طے کرنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد مجوزہ آٹو پالیسی کو آئی ایم ایف کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد اسے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے لایا جائے گا، جس کے بعد ہی پالیسی کے باقاعدہ نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔اگر مجوزہ ڈیوٹی میں کمی کی تجاویز منظور ہوجاتی ہیں تو ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمدی لاگت میں کمی آنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آٹو مارکیٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں کے حوالے سے صارفین اور درآمد کنندگان کے لیے صورتحال میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے۔ تاہم گاڑیوں کی حتمی قیمتوں پر اثر کا انحصار دیگر ٹیکسز، ڈیوٹیز، درآمدی اخراجات اور مارکیٹ کے حالات پر ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز