Home » وزیر اعظم شہباز شریف کا نمایاں طلباء کیلئے ای بائیکس کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نمایاں طلباء کیلئے ای بائیکس کا اعلان

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset
سیاسی انتشار سے معاشی بحالی متاثر

وزیراعظم شہباز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی طرز پر سرکاری سکولوں کے نمایاں طلباء کو ای موٹر بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے ایک جامع مالیاتی ماڈل پیش کرنے اور لائسنسنگ کے ضوابط کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے تمام وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نومبر تک ای-وہیکلز پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے، ان گاڑیوں سے نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کے حوالے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہوں گی۔ انہوں نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد میں بجلی سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کرے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 2022 سے اب تک مقامی سطح پر دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے انتالیس لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں جن میں سے پچیس فیکٹریوں نے ان گاڑیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ فور وہیل الیکٹرک گاڑیوں کی ملکی پیداوار کا پہلا لائسنس رواں سال ستمبر میں جاری کیا گیا تھا اور پہلی دیسی ساختہ الیکٹرک کار دسمبر تک مارکیٹ میں آ جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے ری چارجنگ اسٹیشن ترجیحی بنیادوں پر قائم کیے جائیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز