اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے میں سعودی عرب میں الجبیل آئل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی اور خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام ہمیشہ سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے سعودی قیادت کی تحمل اور دانشمندی کو سراہا اور پاکستان کی طرف سے خطے میں امن کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔
ٰٓایگزو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب کی الجبیل آئل تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ دونوں رہنماوں نے خطے میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور عوام ہمیشہ سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور سعودی قیادت و عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کے تحمل اور دانشمندی کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔سعودی ولی عہد نے بھی خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین کے لیے نیک تمناوں اور پرتپاک سلام کا بھی اظہار کیا۔